• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22 مریض لقمہ اجل بن گئے

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22 مریض لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 3462 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبے میں کورونا کے مزید 915 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 22 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جوکہ اموت کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 11692 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 915 کیسز سامنے آئے۔ جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 7.8 فیصد ہے۔ سندھ میں اب تک 2288857 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں اور 209429 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک سندھ میں 89 فیصد یعنی 186353 مریضوں صحتیاب ہوچکے ہیں۔


کراچی میں 772 ، حیدرآباد میں 39 ، قمبرمیں17، بدین میں 10، خیرپور، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد میں 9-9، گھوٹکی میں 8، سجاول میں 6، مٹیاری، عمرکوٹ اور ٹنڈو محمد خان میں 4-4، نوشہروفیروز، سکھر، ٹنڈو الہیار اور ٹھٹھہ میں 2-2، تھرپارکراور شکار پور میں 1-1 کیس رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین