• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم پاکستان وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیوں نہیں کرتی، نثارکھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر  نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان وفاقی حکومت سےعلیحدگی کا اعلان کیوں نہیں کرتی۔

نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان  پی ڈی ایم کے اتحاد کی فکر چھوڑیں، اپنےاتحادیوں کی فکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں آبادی کو کم ظاہر کرنے پر سندھ کو سخت تحفظات ہیں۔


نثار کھوڑو نے کہا کہ حکومت سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعےکروانا چاہتی ہے مگر ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ گڑھی خدا بخش بھٹو کا جلسہ وزیراعظم کی چیخیں نکال دے گا۔

تازہ ترین