• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آج چکوال میں 500 بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، فردوس عاشق


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج چکوال میں 500بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم 15 ارب سے زائد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کاحصہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کےشوبازوں کے برعکس وزیراعلیٰ عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتےہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ پنجاب بھر میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں پارہے ہیں۔

تازہ ترین