• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے، چوہدری محمد سرور


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ دسمبر، جنوری، فروری، مارچ بھی گزر جائے گا اور الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے۔

چوہدری محمد سرور نے لاہور میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان گھبرانے والا نہیں بلکہ ڈٹ جانے والا لیڈر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت مستحکم ہے لہٰذا لانگ مارچ اور جلسوں سے فرق نہیں پڑے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ عوام جمہوریت، آئین و قانون کی حکمرانی اور حکومتی بیانہ کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئینی مدت پوری ہونے سے ایک دن بھی پہلے حکومت جانے والی نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ  قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کر یں،

تازہ ترین