• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان مردم شماری کے فیصلے پر یوٹرن لیں، مصطفیٰ کمال


پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 18 سال بعد ہونے والی مردم شماری میں پاکستان سمیت کراچی کی آبادی کو غلط گنا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان سے کہتا ہوں اپنے باقی فیصلوں کی طرح اس فیصلے پر بھی یوٹرن لیں۔

پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ ظلم ہوا ہے، مردم شماری کا معاملہ ملک میں ایک مسئلہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زیادہ ہے لیکن مردم شماری میں شہر کی آبادی کے اعداد و شمار غلط بتائے گئے ہیں۔


عالمی ادارے سمیت چیف جسٹس آف پاکستان سب کہہ رہے ہیں کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے کمزور حکومت قرار دیا اور ساتھ ہی ایم کیو ایم کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے بہت ہڑتالیں کی لیکن مردم شماری کیلئے کوئی ہڑتال نہیں کی۔

ان کاکہنا تھا کہ اگر کراچی کی مردم شماری ٹھیک ہوجائے تو اسمبلی میں سیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

پاک سر زمین پارٹی نے مردم شماری کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان بھی کیاہے۔

تازہ ترین