آپ آف لائن ہیں
منگل24؍رجب المرجب 1442ھ 9؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چکوال، عمران خان نے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے چکوال میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

عمران خان نے500بستروں کے اسپتال سمیت لاکالج، رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چکوال کے شہریوں کو خوشبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم آج چکوال میں 15 ارب کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔


انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان عوامی خدمت، ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی حکومت کے منشور کا حصہ ہے، ماضی کے شوبازوں کے برعکس عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید