• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے 4 کیسز سامنے آگئے

اسپین میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے 4 کیس سامنے آگئے، چاروں افراد حال ہی میں برطانیہ سے واپس آئے تھے۔

ہسپانوی حکام کے مطابق چاروں افراد زیادہ بیمار نہیں اور بہت زیادہ خطرے کی بات نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے شبے میں مزید تین افراد کا ٹیسٹ ہوا ہے جس کا نتیجہ اگلے ہفتے میں آئے گا۔


کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز اٹلی، ڈنمارک، نیدرلینڈز، آسٹریلیا، فرانس اور جاپان میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد 50 سے زیادہ ممالک برطانیہ کے لیے سفری پابندیاں لگا چکے ہیں۔

تازہ ترین