• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 8 کروڑ سے تجاوز کر گئے

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 2 لاکھ 19 ہزار 897 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 57 ہزار 894 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 19 لاکھ 77 ہزار 594 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 760 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 64 لاکھ 84 ہزار 409 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 38 ہزار 263 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 12 ہزار 166 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 76 لاکھ 14 ہزار 192 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 652 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار 711 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 47 ہزار 379 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 69 ہزار 818 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 90 ہزار 515 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 74 لاکھ 48 ہزار 560 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 53 ہزار 659 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 92 ہزار 706 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 62 ہزار 427 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 25 لاکھ 47 ہزار 771 رپورٹ ہوئے ہیں۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 70 ہزار 195 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 22 لاکھ 21 ہزار 312 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 19 ہزار 371تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 21 لاکھ 18 ہزار 255 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 71 ہزار 359 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 20 لاکھ 28 ہزار 354 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 49 ہزار 824 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 69 ہزار 610 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 29 ہزار 968 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 32 ہزار 737 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 168 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 903 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 80 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 933 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 260 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 531 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 816 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 909 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 65 لاکھ 23 ہزار 842 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 39 ہزار 177 فعال مریضوں میں سے 2 ہزار 840 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں سے 2 ہزار 357 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین