قائداعظم ٹرافی کا دسواں راؤنڈ شروع ہوگیا، خیبرپختونخوا کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
سدرن پنجاب، دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیموں کی فائنل کےلیے جدوجہد جاری ہے۔
دسویں راؤنڈ کے پہلے دن نیشنل اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 380 رنز بنالئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کی طرف سے اسرار اللّٰہ اور ریحان آفریدی نے سنچریاں اسکور کیں۔
ادھر اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے ہیں، عثمان صلاح الدین نے 139 رنز کی اننگز کھیلی۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان نے سندھ کے خلاف 5 وکٹوں پر 314 رنز بنا لیے ہیں۔
اکبر الرحمٰن 125 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور ایاز تصور نے 72 رنز بنائے جبکہ سندھ کے تابش خان نے 2 وکٹ حاصل کیں۔