• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں دھند، حدِنگاہ صفر ہونے پر موٹروے کئی مقامات پر بند

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور میں گزشتہ شام سے پڑنے والی دھند رات کو شدید ہو گئی اور آج دن بھر لاہور کے کئی حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں گہری دھند دن چھائی رہی جو شام ہوتے ہی شدید ہوتی چلی گئی۔

دھند کی شدت کے باعث شہر میں لوگوں کے معمولات زندگی اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جبکہ موٹروے ایم-2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک، موٹروے ایم-3 کو لاہور ننکانہ صاحب تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹے بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین