اسلام آباد(آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلاف کی خبروں کے معاملہ پر جے یوآئی نے اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
جے یو آئی سندھ کے رہنما علامہ ناصر سومرو نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے کسی افسر کی تقرری کی سفارش نہیں کی چند روز قبل جےیوآئی لاڑکانہ اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان تنازع پیدا ہوا تھا۔
امیر جےیوآئی لاڑکانہ نے کہا کہ ڈی سی لاڑکانہ نے جےیوآئی کے پینا فلیکسزز اور پرچم شہر بھر سے اتروادئیے تھےپینا فلیکسزز اتارنے کے معاملہ پر جےیوآئی لاڑکانہ نے ڈی سی کے معطلی کا مطالبہ کیا تھا۔
جےیوآئی نے لاڑکانہ میں بھرپور مظاہرہ کی بھی کال دی تھی ،جے یوآئی کی احتجاجی کال کے بعد ڈی سی لاڑکانہ اپنے والد کے ہمراہ جے یوآئی کے آفس آکر معذرت کی، ڈی سی کی معذرت کے بعد جےیوآئی لاڑکانہ نے معاملہ کو ختم کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر چند چینلز اس طرح کی خبریں پھیلاکر پی ڈی ایم کے اتحاد کو کمزور کر رہے ہیںبےنظیر بھٹو شہید کی برسی میں جےیوآئی کا اعلی سطحی وفد شریک ہورہا ہے۔جےیوآئی کوئی دھرنا نہیں دے رہی اور نا ہی کوئی احتجاج کر رہی ہے۔