• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی یوتھ فٹ بال لیگ میں لیاری اور ملیر کی کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نعمان اور شہزاد کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت لیاری یوتھ اکیڈمی نے اورنگی ٹائون اور ملیر یوتھ اکیڈمی نے بلدیہ یوتھ اکیڈمی 5-1 سے شکست دی۔ کے یو فٹبال فائونڈیشن کے زیراہتمام کراچی یونائیٹڈ یوتھ فٹبال لیگ میں اورنگی فٹبال گرائونڈ پر لیاری یوتھ اکیڈمی نے اورنگی ٹائون اکیڈمی کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے چار گول سے شکست دی، میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے نعمان کی شاندار ہیٹ ٹرک تھی نعمان نے75 ویں،85 ویں اور87 ویں منٹ میں لگاتار تین گول اسکور کئے۔ میچ بلدیہ فٹبال اسٹیڈیم میں ملیر یوتھ اکیڈمی اور بلدیہ یوتھ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جسے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد ملیر یوتھ اکیڈمی 5-1 سے جیتا۔ 
تازہ ترین