پشاور(وقائع نگار) پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ریاض یوسفزئی نے کہا ہے کہ 27 دسمبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جس پر پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں پر راج کرنیوالی دختر مشرق کو شہید کرکے پیپلزپارٹی کے ورکروں کو اپنے محبوب قائد سے محروم کیا گیا ۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ غریبوں ‘مزدوروں ‘محنت کشوں اور طلبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور ان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے کوششیں کیں اور اپنے والد کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے نظر بندی اور جلا وطنی کا سامنا کیا لیکن اپنے والد کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹی ہیں ۔محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کو جمہوری فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑکر شہادت قبول کی لیکن اصولوں سے نہیں ہٹی آج اس کا بیٹا ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے جنگ لڑرہا ہے اور سلیکٹڈ حکومت اور ان کے حامیوں کے عوام پر مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے ۔ آج پیپلزپارٹی کے ورکر بھی یہ عہد کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے شہید بھٹو شہید بی بی کا ساتھ دیا تھا اور آمروں کا مقابلہ کیا تھا اس طرح وہ بلاول بھٹو کے بازو بن کر ان سلیکٹڈ حکمرانوں کو کو گھر بھیجیں گے اور عوامی حکومت بنائیں گئے۔