• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں پنجاب میں سب سے زیادہ اموات



24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ سندھ کورونا سے ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 260 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 531 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 816 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 909 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 65 لاکھ 23 ہزار 842 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 39 ہزار 177 فعال مریضوں میں سے 2 ہزار 840 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں سے 2 ہزار 357 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے انتقال کرنےوالے 63 میں سے 56 مریض اسپتالوں میں داخل تھے، جن میں سے 38 وینٹی لیٹرز پر تھے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے لیے دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 316 زیرِ استعمال ہیں جن میں سے ملتان میں دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 57 فیصد، لاہور میں 34 فیصد، اسلام آباد میں 42 فیصد، جبکہ پشاور میں 26 فیصد زیرِ استعمال ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 9 ہزار 429 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 462 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 141 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 858 ہو گئیں۔


خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 56 ہزار 875 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 596 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 36 ہزار 981 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 404 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 61 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 181 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 148 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 214 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 847 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین