• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد


وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔


 شیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی کے شہیدجوانوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا۔

تازہ ترین