• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر بھٹو فولادی اعصاب کی حامل خاتون تھیں، عبدالغفور حیدری


جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو فولادی اعصاب کی حامل خاتون تھیں۔

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں عبدالغفور حیدری نے کہاکہ کار ساز واقعے پر ملاقات ہوئی تو بی بی نے کہا معلوم نہیں پھر ملاقات ہوگی بھی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جس جرات اور بہادری کے ساتھ آمروں کو للکارا تھا وہ قابلِ تحسین ہے۔


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد کو آج جن بزدل حکمرانوں سے واسطہ پڑا ہے کاش وہ خود منتخب ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدل حکمران زندگی میں نہیں دیکھے، حکومتی پالیسیوں سے غریب کی چیخیں نکل رہی ہیں، صنعتکار بھاگ رہے ہیں۔

تازہ ترین