وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے بینظیر کی برسی میں شرکت نہ کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا۔
نوشہرہ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم شدید اختلافات کی شکار ہوگئی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ بہت جلد پی ڈی ایم کا اتحاد پارہ پارہ ہونے والا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فضل الرحمان خود اپنی پارٹی کے اندر سازش کا شکار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ سے حکومت ڈرنے والی نہیں ہے۔