امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم کو پرائمری اسکول میں داخلے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق طالب علم نقل کرنے کے باوجود مسلسل فیل ہورہا ہے۔
لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کی تیاری نہیں تھی تو امتحان میں کیوں بیٹھ گئے؟
انہوں نے کہا کہ تربیت نہیں تھی تو عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیوں لے لی؟
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ اپوزیشن کی جماعتوں کا عوام کو دھوکے میں رکھنا ہے۔