راولپنڈی(جنگ نیوز) 9 سال قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کے بعد حال ہی میں رہا ہونے والے عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
انکی شادی گزشتہ روز غذر کے علاقے گچ سے تعلق رکھنے والی ہمت بیگم سے انجام پائی۔
انکی شادی کی تقریبات چار روز تک جاری رہیں اور اس شادی کو گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب بڑی شادی کہا جا رہا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق بابا جان کی شادی میں ان کے آبائی علاقے ناصر آباد ہنزہ میں مسلسل 4 روز تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے والی تقریبات میں شدید سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے باوجود گلگت بلتستان اور ملک کے چاروں صوبوں و آذاد کشمیر سے کئی ہزار لوگوں نے شرکت کی۔
شادی کی تقریب میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین توقیر گیلانی سمیت متعدد اہم شخصیات بھی شامل ہوئیں۔