• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کردیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فخرزمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک دیا ہے۔

قومی کرکٹر کو پاک بحریہ کی طرف سے یہ رینک شاندار کارکردگی اور پاک نیوی سے وابستگی پر دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ مختلف کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔


تقریب میں عسکری و سول حکام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے شرکت کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فخر زمان نے 2007ء میں بطور سیلر آپریشن برانچ میں شمولیت اختیار کی۔

فخر زمان نے کرکٹ کے میدان میں پاک بحریہ کےلیے متعدد اعزازت بھی حاصل کیے۔

قومی کرکٹ ٹیم اوپنر کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے سند تحسین سے بھی نواز جاچکا ہے۔

فخرزمان بین الاقوامی کرکٹ میں بھی اب تک متعدد ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےقومی ٹیم کے اوپنر کو اور ان کے اہلخانہ کو اعزازی رینک ملنے پرمبارک باد دی۔

تازہ ترین