وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غربت اور افلاس کے ذمے دارعوام کا نام لیتے ہوئے شرم کریں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ میئر اسلام آباد کے لیے عوام نے نہیں، ن لیگ کے ہی چیئرمین حضرات نے ووٹ دیے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ گلگت انتخابات میں شکست کھانے والوں کو عوام کا جواب مل چکا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تبدیلی کا ڈراما فلاپ ہونے کے بعد عوام اپنی خدمت کرنے والوں کو پہچان گئے ہیں، قوم نے اس کی جھلک اسلام آباد میئرالیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے دیکھ لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غربت، افلاس اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام کے لیے مسلم لیگ( ن) امید کی کرن ہے۔
واضح رہے کہ مئیر اسلام آباد کا الیکشن دوسری مرتبہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار نے جیت لیا ہے۔