فیصل آباد (اے پی پی)دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کی نیلی راوی اور ساہیوال نسل کی اعلیٰ اوصاف کی حامل گائیوں و بھینسوں کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو گیاہے جس کی روشنی میں پاکستان نے ملائیشیا، انڈونیشیا اور ترکی کو گائیاں و بھینسیں برآمد کرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ ان کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی نیلی راوی اور ساہیوال نسل کی گائیوں و بھینسوں کو گوشت و دودھ کی شانداراور انتہائی صحتمند و توانا پیداوار کے باعث بہت پسند کیاجارہاہے اور مختلف ممالک کی جانب سے ان گائیوں و بھینسوں کی خرید میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا،ترکی اور انڈونیشیا کی حکومتوں نے پاکستان سے نیلی راوی اور ساہیوال نسل کی گائیوں و بھینسوں کی درآمد کیلئے درخواست کی ہے ۔