• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں گوادر باڑ کی تعمیر روک دی گئی، وزیر داخلہ بلوچستان

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں گوادر باڑ کی تعمیر روک دی گئی ہے، گوادر میں باڈ لگانے کا فیصلہ شہریوں کی مرضی اور ضرورت کے مطابق کیا جائیگا۔

اس بات کا اعلان وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے گوادر میں کھلی کچہری کے بعد نیوز کانفرنس میں کیا۔

میر ضیا لانگو نے کہا کہ گوادر کے شہریوں کی باڑ سے متعلق تجاویز و تحفظات اور پارلیمانی وفد اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کرے گا۔


انہوں نے کہا کہ عوامی تحفظات دور کرکے ہی آگے بڑھیں گے، گوادر میں باڈ لگانے کا فیصلہ شہریوں کی مرضی اور ضرورت کے مطابق کیا جائے گا، ہمارے پیش نظر گوادرکے شہریوں کے تحفظات ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت گوادر کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے۔

تازہ ترین