• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے پانچ خواتین سمیت 6افراد اغواء

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے پانچ خواتین اورایک نوعمرلڑکے کواغواکرلیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو سلیم تاج احمد نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (م) میری بیوی (ج) کے ہمراہ کٹاریاں مارکیٹ خریداری کے لیے گئی جہاں میری بیوی کے چچا مظہر ایوب کالے رنگ کی کار میں 2نامعلوم افراد کے ہمراہ آئے اور میری بیوی کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے ۔ تھانہ آراے بازارکو جمیلہ نے بتایا کہ اس کی15سالہ بیٹی (الف ) کو سبحان نے اغواء کر لیا ۔تھانہ صدر بیرونی کواللہ یار نے بتایا کہ اس کے16سالہ بیٹے علی حمزہ کو 4دسمبر کو کسی نے اغواکرلیا۔تھانہ مری کو گل خطاب نے بتایاکہ چھوٹی بچی کے مطابق شوکت اورارشد گھر آئے تھے جو میری 16سالہ بیٹی (ث)بی بی کو اغوا کر کے لے گئے اور جاتے ہوئے 5لاکھ اور تقریباً 2 تولے زیور بھی نکال کر لے گئے۔ تھا نہ کرا چی کمپنی کوجمشید خان نے بتایا کہ عدیل نے مدعی کی 30سالہ بیوی (ت) کو اغوا کر لیا ۔تھا نہ ترنول کونور خان نے رپورٹ درج کرائی کہ معین نےاپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مدعی کی 32 سالہ بیوی ( ل) کو اغواء کر لیا۔
تازہ ترین