پاکستان کے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین فوادعالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کی چوتھی اننگ میں 11 سال بعد کیرئیر کی ریکارڈ ساز دوسری سینچری اسکور کرلی۔
فواد عالم کی ریکارڈ ساز سینچری نے گرین شرٹس کے سر پر منڈلا رہے شکست کے بادل کافی حد تک چھانٹ دیئے ہیں ، وہ میچ کی چوتھی اننگزمیں سینچری کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔
انہوں نے 11 سال 5 ماہ بعد کیرئیر کی دوسری سنچری 14 چوکوں کی مددسے مکمل کی ، اس سے قبل 2009 ء جولائی میں ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔
فواد عالم کی یہ ریکارڈ ساز سینچری منفرد اس لیے بھی ہے کہ انہوں نے وکٹ پر 360 سے زائد منٹس قیام کیا جس کے بعد وہ صدی میں ایشیا سے باہر چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ وقت وکٹ پر رہنے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔
فواد عالم سے قبل اسد شفیق نے برسبین میں 2016 ء میں چوتھی اننگز میں 336 منٹ بیٹنگ کی تھی۔