پبلک ہیلتھ انگلینڈ نےکورونا بچاؤ کی ایک اور ویکسین کی منظوری دےدی ہے جو عام فریج میں اسٹور کی جاسکے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نئی کورونا ویکسین ’آکسفورڈ اسٹرا زنیکا ویکسن‘ آکسفورڈ برطانیہ میں تیار کی گئی ہے، تجرباتی مراحل میں ویکسین 90 فیصد تک موثر ثابت ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی ویکسن عام فریج میں اسٹور کی جاسکے گی۔
برطانوی حکومت نے پہلے مرحلے پر ویکسین کے 100ملین آرڈر دے دیے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا ویکسین ایسٹرازینیکا کی منظوری شاندارخبر ہے، کورونا ویکسین ایسٹرازینیکاکی منظوری برطانوی سائنس کی فتح ہے۔
بورس جانسن نے کہا کہ اب جتنا جلد ممکن ہوسکا زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کرسکیں گے۔