• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیاز شیخ کا صوبے کی ضرورت سے کم گیس کی فراہمی کا وفاق پر الزام

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ صوبے کی ضرورت سے کم گیس فراہم کررہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران امتیاز شیخ نے کل وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کی باتوں کو جھوٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ 2600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار کرتا ہے جبکہ اسے صرف 950 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جاتی ہے۔

وزیر توانائی سندھ نے مزید کہا کہ اس کے برخلاف صوبے کی ضرورت 1500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کو گیس بحران کی حقیقت بتائی اور اپنے خط میں آئینی بات کی۔

امتیاز شیخ نے یہ بھی کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں گیس کا بدترین بحران ہے، سمجھ ہی نہیں آتا کہ وفاقی حکومت کی انرجی پالیسی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب گیس خریدنا ہوتی ہے، اُس وقت خریدتے نہیں، کل کی پریس کانفرنس میں وفاقی وزراء نے گیس سے متعلق جھوٹ بولا۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ گیس بحران کی وجہ سے صنعتیں مشکلات میں ہیں، ملک بھر میں لوگ بحران کے باعث تکلیف میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین