• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی ندیم بابر نے 2020ء میں ایل این جی کنٹریکٹس کارگوز کے معاملے پر وضاحت دے دی۔

شبلی فرز کےہمراہ پریس بریفنگ میں ندیم بابر نے کہا کہ 2020 میں ایل این جی کے جتنے بھی کنٹریکٹس کارگو منگوائے گئے، ان کی اوسط قیمت 8 ڈالر 6 سینٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے سال میں جتنے بھی اسپاٹ کارگو منگوائے گئے، ان کی قیمت 6 ڈالر 84 سینٹ ہے، کسی ایک کارگو کو لے کر یہ کہنا کہ قیمت زیادہ ہے، یہ مناسب بات نہیں ہے۔


وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس میں صرف 18 فیصد کا فرق ہے، ایک کارگو کو اٹھاکر ایشو بنانا جیسے ہم نے کوئی جرم کردیا ہو نامناسب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں، جنوری کے لیے 12 کارگوز کا انتظام کیا ہوا ہے۔

ندیم بابر نے یہ بھی کہا کہ آج کل میں ٹینڈر کررہےہیں کہ اضافی گیس اگر کوئی لانا چاہتا ہے تو لائے، اگلے مہینے کے آخر تک پہلا پرائیویٹ ٹرمینل کنسٹرکشن شروع کردے گا۔

تازہ ترین