• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کنٹرول میں ہوتا تو فضل الرحمٰن جیل میں ہوتے، علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ہمارے کنٹرول میں ہوتا تو مولانا فضل الرحمٰن جیل میں چکی پیس رہے ہوتے۔

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ احتساب کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا خون خشک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپوزیشن کے خون کے عطیات لینے سے اجتناب کرنا چاہئے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمٰن کا خون جس کو لگا، وہ امیراور قوم غریب ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ہمارے کنٹرول میں ہوتا تو مولانا فضل الرحمٰن جیل میں چکی پیس رہے ہوتے۔

علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ ہماری تحریک بامقصد تھی، پی ڈی ایم دھاندلی کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بےروزگاری ختم کرنے کے لئے لوگوں کو کہا اپنا پلان بتائیں، لوگ قرضہ لیں اور اپنا کاروبار شروع کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ سرکاری نوکریاں دیں گے، بلکہ یہ تھا کہ ہم 1 کروڑ نوکریوں کے مواقع پیدا کریں گے۔

تازہ ترین