• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چل رہی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چل رہی ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 2 جماعتوں نے بھی حکومتو ں کے مزے لیے اور ملک کو مسائل سے دوچار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت کے پیدا کردہ مسائل میں پی ٹی آئی نے مزید کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔


امیر جماعت اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ کو لانے والے بھی پریشان ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مختلف الخیال جماعتوں کا مجموعہ ہے اور سب کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے، ملک کو پٹری پر ڈالنے کے لیے نظام بدلنا ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی نئی داستانیں رقم کی ہیں۔

تازہ ترین