سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) اسلحہ اور منشیات فروخت کر نے پر 15 افراد گر فتارکر لئے گئے۔ حاجی پورہ کے علاقہ روڈ س روڈ سے پولیس نے دوران گشت بشیر احمد سے115گرام چرس،اجمل سے 200گرام چرس، حاجی پورہ بن سے یوسف مسیح سے5لٹر شراب، چاند چوک سے عمران سے120گرام چرس، صدر سیالکوٹ کے علاقہ دوبرجی ملہیاں سے زاہد سے ایک پستول5گولیاں، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بمبانوالہ سے خالد سے8لٹر شراب، کوٹ جھنڈو سے اسلم سے10لٹر شراب، چن سے 5 لٹر شراب، قمر عباس سے 5 لٹر شراب، فرمان علی سے3لٹر شراب، شرافت علی سے3لٹر شراب، قیصر سے5لٹر شراب، تھانہ بیگوالہ کے علاقہ سے اقبال سے پستول5گولیاں اور تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے ظہیر الحق سے5لٹر شراب او ر چونڈہ سے سعد سے150گرام چرس ، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے غلام قادر سے4کلو بھنگ اور2500گرام وٹک، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ لال پور سے علی اسلم سے4لٹر شراب اور طاہر سے4لٹر شراب، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ مچھرالہ سے امیر سے ایک رائفل5گولیاں، تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ کوبے چک سے رحمان اللہ سے 1060گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔