سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ناقص سیکورٹی انتظامات پر5 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ نیکاپورہ کے علاقہ سرکلر روڈ سے پولیس نے سیکورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سلمان سویٹ کے قمر، بھاگووال روڈ پر مرحباں ایلمنٹری سکول میں سیکورٹی کے نامناسب اقدامات پر شاہ جہاں، اعظم میڈیکل سٹور کے اعظم، سرکلر روڈ پر شیل پٹرول پمپ پر ناقص سیکورٹی انتظامات پر احمد بٹ اور پل ایک گورمے بیکری کے سخاوت شاہ کے خلاف سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے۔؎