• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی حکومت ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چل رہی ہے ،سراج الحق

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چل رہی ہے ۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے گزشتہ ادوار میں حکومتو ں کے مزے لیے اور ملک کو مسائل سے دوچار کیا ،پی ٹی آئی نے ان مسائل میں مزید اضافہ کیا ۔2020 ءپاکستان میں کسان ، صحافی ، دکاندار تاجر سمیت سب پر بھاری رہا ۔ جاگیردار اور سرمایہ دار کے چنگل سے آزادی حاصل کرنا ہوگی ۔ جماعت اسلامی نظام بدلنے کے لیے مصروف عمل ہے ۔ میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دینے والے طلبہ و طالبات کے مطالبات کو فی الفور پورا کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دینے والے طلبہ و طالبات کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین