سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)مختلف واقعات میں تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑیاں چلانے والے 5 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ رنگپورہ کے علاقہ جامع سکول کے قریب تیز رفتاری اور غفلت سے ویگن چلانے والے سجاد ، شیخ مولا بخش تالاب سے سکندر، تھانہ کینٹ کے علاقہ بھیڈپلی سے مختار خان، تھانہ سول لائن کے علاقہ کو ٹلی بہرام چوک سے گا ڑی تیز رفتاری سے چلانے پر علی اور تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ علاقہ میں تیز رفتاری سے ٹرک چلانے پر نذیر حسین کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔