وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید دو روزہ دورے پر پشاور روانہ ہوگئے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید لنڈی کوتل کا دورہ کریں گے جبکہ اُنہیں بارڈر منیجمنٹ اور اینٹی اسمگلنگ سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید ایف سی ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ کمانڈنٹ اور آئی جی ایف سی سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ شیخ رشید طورخم بارڈر ٹرمینل کا بھی دورہ کریں گے جبکہ وہ کل پشاور میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیرداخلہ کا چارج سنبھالنےکے بعد شیخ رشید کا پہلا دورہ پشاور ہے۔