• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال نو پر نئے سوشل کانٹریکٹ کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سال نو کے موقع پر ملک کو نئے سوشل کانٹریکٹ کی ضرورت ہے۔ موجودہ نظام، طرز حکومت، طرز سیاست اور متعصبانہ رویوں پر ناصرف پاکستان مزید نہیں چل سکتا بلکہ سسٹم کو چلانے کی ضد میں ریاست کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہراب گوٹھ سے پشتون برادری کے سینکڑوں نوجوانوں کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نا حکومت عوامی فلاح کا کوئی کام کررہی ہے اور نا اپوزیشن کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی فارمولا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عوام حکومت اور اپوزیشن سے مایوس ہونے کے علاوہ اداروں سے مایوس ہورہے ہیں۔

تازہ ترین