• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کے سارے استعفے آگئے ہیں، عطا اللہ تارڑ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس قومی اسمبلی کے سارے استعفے آگئے ہیں، وقت آنے پر استعفے دکھا دیں گے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس پنجاب اسمبلی کے 160 میں سے 159 استعفے موجود ہیں،ایک خاتون ایم پی اے بیمار ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ لوگوں نے ہماری توقعات سے زیادہ استعفے دیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سے پچھلے ہفتے ملاقات ہوئی تھی،وہ پی ڈی ایم کو مضبوط اور متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ امید ہے پی ڈی ایم اجلاس میں اتحاد اور اتفاق سے فیصلے ہوں گے،سارے ایک پیج پر ہیں، انشاء اللہ اچھی خبر آئے گی۔

تازہ ترین