نیب ملتان نے سال 2020 ء کی اپنی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔
نیب ترجمان محمد رضوان کے مطابق سال 2020 ء نیب ملتان آفس کو کل 2874 شکایات موصول ہوئیں ان میں سے 105 شکایات کو باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کیا گیا جبکہ باقی شکایات کو انکے متعلقہ محکموں اور نیب کے دیگر دفاتر منتقل کردیا گیا ۔
اس کے علاوہ 105 انکوائریوں میں سے 44 کو انوسٹی گیشن کے مرحلہ میں ہیں جبکہ 21 کے ریفرنس دائر کئے گئے ۔
ترجمان کے مطابق سال 2020 ءمیں 500 ملین کی رقم ریکور کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی اس میں سے 61 ملین پلی بارگین کے تحت جبکہ باقی رقم بلا واسطہ طور پر جمع ہوئی ۔