• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لے کر سی سی پی او لاہور کو تبدیل کیا گیا

 وزیراعظم عمران خان کو اعتماد میں لےکرسی سی پی او عمر شیخ کو تبدیل کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک ہفتہ قبل میرٹ پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم کو سی سی پی او کے متعلق شکایات اورخفیہ اداروں کی رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔

واضح رہے کہ لاہور کے سی سی پی او عمر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے سی سی پی او عمر شیخ کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ذمے داری سے ہٹانے کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دی۔

جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عمر شیخ کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کر دیا گیا ہے۔

عمر شیخ اپنی تقرری سے ہی متنازع جانے جاتے تھے، وہ آئی جی پنجاب کے خلاف بیانات اور موٹر وے زیادتی کیس میں بیان بازی سے متنازع ہوئے۔

تازہ ترین