• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک مندر واقعہ، بھارتی میڈیا کا واویلہ افسوسناک ہے، خیبرپختونخوا حکومت

کرک کے ٹیری مندر واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاونین نے بھارتی میڈیا کے واویلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مشیر اقلیتی امور وزیر زادہ اور مشیر مذہبی امور ظہور شاکر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

محمود خان کے دونوں مشیروں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، وزیراعلیٰ نے مندر کی مرمت کرانے کا حکم دے دیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ مندر واقعے پر مسلمان غمزدہ ہیں جبکہ حکومتی اقدامات سے ہندو برادری مطمئن ہے۔

مشیر اقلیتی امور نے کہا کہ ٹیری مندر واقعے پر حکومت نے فوری نوٹس لیا، اس معاملے سے بھارت کو سبق سیکھنا چاہیے۔

ظہور شاکر نے یہ بھی کہا کہ اسلام محبت اور رواداری کا سبق دیتا ہے، وہ تو دل آزاری کی اجازت تک نہیں دیتا۔

ڈی آئی جی کوہاٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مندر واقعے میں ملوث 3 نامزد ملزمان سمیت 45 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ساز گار ماحول فراہم کررہے ہیں۔

تازہ ترین