پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ تمام اراکان اسمبلی کے استعفے سابق صدر آصف زرداری کے پاس ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق تمام اسمبلی ممبران نے اپنے استعفے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پاس جمع کرادیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سابق آمر جنرل (ر) پرویز مشرف سے استعفیٰ لیا، سلیکٹڈ تو کٹھ پتلی ہے۔
پی پی رکن پارلیمان نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ بھی تیار ہے، وہ بھی پرویز مشرف کی طرح ملک چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ سیاسی خانہ بدوشوں اور اے ٹی ایمز پر مشتمل ہے۔
نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ روتے ہوئے منے کو بہلانے کے لئے وفاقی وزراء پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔