• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، شبلی فراز

 وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے  پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اسلام آباد آتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے، یہ حسرت بھی پوری ہوجائے۔

شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں استعفوں میں اتفاق نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے استعفے دینے کے معاملے پرڈھکے چھپے الفاظ میں کہہ دیا ہے۔

 شبلی فراز نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، نیب جانے اس کے جوابات جانیں، نیب میں سیاسی بھرتی نہیں کی، نہ ہی ہم رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

تازہ ترین