• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کو بند کرنے پر غور کررہے ہیں، شیخ رشید

پشاور (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے تمام عسکری تنظیمیں ختم کرنے پرغور کررہے ہیں، پاک افواج کے خلاف بات کرنے اور کسی کو سازش کی اجازت نہیں دیں گے،دوراندیش سیاست میں مذاکرات کے دورازے کبھی بند نہیں کرتے، دورہ پشاور کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر عسکری قوت کے خلاف آزادی نہیں۔ لانگ مارچ کیا تو حکومت حرکت میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان پچ سے باہر کھیل رہے ہیں، نوازشریف کوواپس لینے کے لیے برطانوی حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ 16فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف کیس خیبرپختونخوا حکومت کو بھجوادیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو کرک واقعہ پر سخت نوٹس لینے کا کہا ہے۔

تازہ ترین