• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں سے لگ رہا تھا کوئی نتائج نہیں نکلے، شبلی فراز

پی ڈی ایم رہنماؤں کے چہروں سے لگ رہا تھا کوئی نتائج نہیں نکلے، شبلی فراز 


اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ اجلاس کے بعد ان کے چہرے بتا رہے ہیں کہ اجلاس بے نتیجہ رہا، پی ڈی ایم کے قُل پر اکٹھ ہوا ہے،سارے عمل میں پیپلز پارٹی اصل کھلاڑی ہے لیکن اس کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ، مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے نیب اور الیکشن کمیشن کے گھیرائو کی دھمکیاں درحقیقت اخلاقیات کی تمام حدیں عبور کرنا ہے، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اصل سٹیک ہولڈرپیپلز پارٹی والے ہیں،ان کے پاس سندھ حکومت ہے ،وہ استعفی دینا نہیں چاہتے ،باقی جو پارٹیاں وہاں تھیں انہوں نے اپنے ہی موقف کی نفی کی ہے۔

تازہ ترین