• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹیک ، الشفا ٹرسٹ کے درمیان اندھے پن کو روکنے کی یادداشت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال اورراولپنڈی کامسٹیک او آئی سی کی وزارتی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون اسلام آباد نے او آئی سی کے ممبر ممالک میں آفتھلمولوجی میں صلاحیت پیدا کرنے اور اندھے پن کو روکنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت او آئی سی کے مختلف ممبر ممالک میں آنکھوں کے کیمپ لگائے جائیں گے اور آنکھ کے علاج سےمتعلق تربیت فراہم کی جائے گی،مفاہمت کی یادداشت کی تقریب کامسٹیک ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی ، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری اور صدرالشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی میجر جنرل(ر)رحمت خان نے دستخط کئے، یونیورسٹی آف گیمبیا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم بھی موجود تھے،ایم او یو کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اوفتھلمولوجی جو الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کا تعلیمی ونگ ہے، او آئی سی کے ممبر ممالک سے امیدواروں کو آپٹومیٹری اور آرتھوپٹکس، پبلک ہیلتھ، افتھلمولوجسٹس، ٹیکنیشنز، بائیو میڈیکل ٹیکنیشنز، اوپتھلمک نرسوں کو تربیت فراہم کریں گا۔الشفا ٹرسٹ آئیہسپتال او سی آئی ممالک کے امیدواروں کو 4سے12 ہفتوں کی آبزرورشپ اور ایک سالہ کلینیکل فیلوشپ بھی دیگا۔
تازہ ترین