وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سالِ نو کی پہلی شام غربا و مساکین کے نام کردی، ترنول کی پناہ گاہ میں ان کے ساتھ کھانا کھایا اور بات چیت کی۔
عمران خان نے نئے سال کی پہلی شام ترنول میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود غربا و مستحقین کے ساتھ وقت گزارا اور گھل مل گئے۔
وزیراعظم کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور پناہ گاہ میں عمران خان کی تصاویر کو دن کی بہترین تصاویر قرار دیا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب کا کمنٹ کہ میں ایلیٹ کا نمائندہ نہیں بلکہ عام آدمی کا وزیراعظم ہوں، عام آدمیوں کے ساتھ بیٹھ کر پناہ گاہ سے اس کمنٹ کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے۔