اسلام آباد میں جی ٹین میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی مشکوک گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق، آئی جی اسلام آباد نے واقعےکانوٹس لیتے ہوئے، تحقیقات کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس کورات کو کال ملی کہ گاڑی سوار ڈاکو شمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے ہیں،جس پر اے ٹی ایس پولیس نے کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نہ روکنے پر ٹائروں پرفائر کئے، بدقسمتی سے دو فائرگاڑی ڈرائیور کو لگے جس سے اس کی موت ہوگئی۔
ترجمان پولیس نے بتایاکہ آئی جی اسلام آباد نے واقعےکانوٹس لے کر تحقیقات کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں۔