وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زرداری کا جادو خوب چلا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلی کوجعلی کہہ کر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے اپنا بیانیہ دفن کرچکے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اداروں کو للکارتے فضل الرحمن سوائے مودی کی خدمت کے کچھ نہیں کررہے!
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خانہ جنگی کے راستے پر نکلے ٹولے کے ناپاک عزائم عوام پورے نہ ہونے دیں گے، نام نہاد پی ڈی ایم قیادت استعفوں کی ردی ایک دوسرے کو دکھا کر دل پشوری کرتی رہی۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ نے پی ڈی ایم کو ہائی جیک کرتے ہوئے سیاسی بیروزگار ٹولے کا ریموٹ کنٹرول ہاتھ میں لے لیا۔