• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے دور میں ضرورتمندوں کیلئے دعوتِ ولیمہ کرنے والے جوڑے کے چرچے

عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں پاکستانی جوڑے نے اپنے دعوتِ ولیمہ ضرورتمندوں کیلئے وقف کر کے سب کے دل جیت لیے۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر  نوبیاہتا پاکستانی جوڑے کی تصاویر زیر گردش ہیں جس میں جوڑے کو کھانا تقسیم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نوبیاہتا جوڑے نے ضرورت مندوں کے ساتھ دعوتِ ولیمہ کا اہتمام کیا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نےجوڑے کے اس اقدام کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جوڑے کی خواہش تھی کہ وہ اپنے ولیمے کی دعوت کو دسترخوان کے انداز میں کریں اور انہوں نے ایسا کر دکھایا۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی یعنی دلہن دیگ میں سے بریانی نکال رہی ہے اور دولہا ساتھ ہی کھڑا ہے۔

دوسری جانب تصویر میں بڑی تعداد میں ضرورت مندوں کو دسترخوان پر بیٹھے دیکھا بھی جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نوبیاہتے جوڑے کی دعوتِ ولیمہ نے تمام تر لوگوں کے دل جیت لیے۔

اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اپنا اظہار خیال کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین