سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل پر سوال اٹھادیا۔
ایک بیان میں مریم نواز نے استفسار کیا کہ بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمے دار ہے؟
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں انسانی جان کی حرمت جس طرح پامال ہوئی، اس کی مثال نہیں ملتی۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ اس سے زیادہ بےحس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نوجوان کے سفاکانہ قتل کی ذمے داری قبول کریں۔